حزب اللہ وزیر کے بھتیجے کی گرفتاری، ذمے داران کے اسکینڈل سامنے آ گئے
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ایک نائب نعیم قاسم کو شرم ناک طور پر رسوا بھی کیا گیا
پیر 12 جون 2017 16:33
(جاری ہے)
اس بیان میں کئی شخصیات کا نام بھی لیا گیا۔بیان میں باور کرایا گیا کہ الحاج کا خاندان اس حوالے سے خاموش نہیں رہے گا۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ایک نائب نعیم قاسم کو شرم ناک طور پر رسوا بھی کیا گیا۔
بیان کے مطابق قاسم اور اس کا بیٹا محمد دھوکے اور غبن کی کارروائیوں میں سرگرم ہیں اور انہوں نے 2.7 کروڑ ڈالر کی ہیرا پھیری کی ہے۔بیان میں الحاج کے خاندان نے سوالات اٹھائے ہیں کہ نعیم قاسم کے پاس یہ سارا مال کہاں سے آیا حزب اللہ کی سکیورٹی کمیٹی کے سابق ذمے دار احمد مشیک پر رقوم کی بارش کہاں سے ہوئی اسی طرح حزب اللہ کے ایک رہ نما حسین نصر اللہ کو رسوا کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ اس نے یتیموں کا مال چوری کیا جب کہ رکن پارلیمنٹ حسین الموسوی ایک تاجر اور کیپٹاگون کی فیکٹریوں کا مالک ہے اور حسن النمر بھی مالی رقوم چوری کرنے والا شخص ہے۔بیان کے اختتام پر استفسار کیا گیا کہ کیا شیخ یزبک کے بیٹے نے شامی اپوزیشن کو اسلحہ فروخت نہیں کیا اور کیا شیخ باقر محمد الحاج حسن نے اسمگلروں کی پشت پناہی نہیں کی تاہم اس پہلے بیان میں تمام تر دھماکا خیز انکشافات کے بعد الحاج خاندان کی جانب سے ایک دوسرا بیان جاری کیا گیا جس میں حزب اللہ تنظیم کے ساتھ کھڑے ہونے کے موقف کا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ بیان میں کہا گیا کہ الحاج خاندان اپنے کسی بھی فرد کی انفرادی حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے جس سے اس خاندان یا معاشرے کو نقصان پہنچا ہو۔ اس سلسلے میں لبنانی وزیر صنعت کے بھتیجے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کسی بھی شخص کے انفرادی عمل سے برات کا اظہار کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.