ٹیوٹا نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے جولائی سے ڈرائیونگ کورس کے آغاز کا اعلان کر دیا

پیر 12 جون 2017 21:56

ٹیوٹا نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے جولائی سے ڈرائیونگ کورس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) ٹیوٹا نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے جولائی سے ڈرائیونگ کورس کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ دو مہینے کے کورس میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے جولائی سے ڈرائیونگ کورس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دو مہینے کے اس کورس میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی کی ٹریننگ کرائی جائے گی، کورس کے دوران ایک ہزارروپے وظیفہ اور اختتام پر ڈرائیونگ لائسنس بھی دیا جاے گا، چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر کا کہنا تھاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کورس میں رجسٹریشن کرا کر اچھا روزگار کما سکتی ہیں اور مستقبل میں خواتین کے لئے الگ سے موٹر سائیکل اور گاڑی کے ٹریننگ کورس بھی کرائے جائینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تناظر میں ایچ ٹی وی لائسنس ہولڈر کے لئے بے شمار روزگار کے مواقع بھی میسر آئینگے۔