آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا فائنل آج کھیلا جائے گا ،سرفراز بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم
محمد عامر فٹنس ٹیسٹ میں پاس آج فائنل میں بھارت کیخلاف ایکشن میں ہونگے 60 سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی، شہریار خان میڈیاپرمنفی باتوں سے کھلاڑیوں پر پریشر پڑتا ہے، نجم سیٹھی پاکستانی ٹیم نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ بہت ہی شاندار رہی ہے مگر ہم جیت کیلئے پرعزم ہیں ، ویرات کوہلی
ہفتہ 17 جون 2017 16:27
(جاری ہے)
اوول میں تین گھنٹے پریکٹس کے بعد پاکستانی کیمپ سے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور وہ فائنل میں بھارت کے خلاف شرکت کریں گے۔
۔کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ نے یہی پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہیاور بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہییہ پہلا موقع ہوگا جب اوول میں دنیا کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔کوہلی اس ٹورنامنٹ میں اس اعزاز کا دفاع کرنے آئے ہیں جبکہ سرفراز نہ صرف خود کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کپتانی پہلی مرتبہ کر رہے ہیں بلکہ پاکستانی ٹیم بھی پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی ہے۔بھارتی ٹیم گروپ میچوں میں اوول میں دو میچ کھیل چکی ہے۔پاکستانی ٹیم بر منگھم اور کارڈف کے بعد پہلی باراوول میں کوئی میچ کھیلے گی۔پاکستان بھارت میچ کے لئے شائقین کرکٹ کا جوش وخروش عروج پر ہے۔میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیںجبکہ میچ کے لئے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے۔ہر کوئی اس فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے۔جن لوگوں پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔توقع ہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی۔رومان رئیس کی جگہ محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔میچ والے گرم موسم کی پیش گوئی ہے اس لئے پاکستان لیگ اسپنر شاداب خان کو ڈراپ نہیں کرے گا حالانکہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرمحمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور بھارت کے خلاف 18 جون کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے محمد عامر نے لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گراونڈ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن می ںپوری رفتار اور ردھم سے بولنگ میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے۔ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ بہت ہی شاندار رہی ہے۔کوہلی نے کہاکہ پاکستان نے ان ٹیموں کو شکست دی جو حقیقت میں ان سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی تھیں۔ لیکن جس طرح انہوں نے بطور ایک ٹیم میدان میں کھیلا اس سے ان کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.