انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے درمیان ایک اہم معاہد ہ طے پاگیا

معاہد ے کے تحت سرکاری اداروں کے ٹیکنیکل سٹاف کی صلاحیتوں کوفروغ دیا جائیگا

ہفتہ 17 جون 2017 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے درمیان ایک اہم معاہد ہ طے پاگیا جس کے تحت سرکاری ادارو ں کے ٹیکنیکل سٹاف کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسزڈاکٹر محمد محسن خان نے باقاعدہ طور پر معاہدے پر دستخط کئے، یو ای ٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم و دیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر یو ای ٹی اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کے ذریعے تعلیمی اداروں کی صلاحیتوں سے عوام حقیقی معنوں میں مستفید ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :