ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 18 جون 2017 20:22

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور پاک آرمی کے مشترکہ کومبنگ اینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کے دوران 10سہولت کاروں سمیت 60 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر دشت گردوں کے متعلق جاری کردہ تھریٹ الرٹ کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں کچہ پکہ ملانہ کے علاقے میں دشت گردوں کی آمدورفت پائی گئی۔

(جاری ہے)

مشکوک نقل و حمل کی اطلاع ملنے پر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالصبور خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاک آرمی کے ساتھ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں کچہ پکہ ملانہ کے علاقے میں کومبنگ ٹارکیٹڈ سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کیا۔سرچ آپریشن میں میں پولیس کے سینئر آفیسرز، پاکستان آرمی کے افیسرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سمیت 300 جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ڈھائی سو کے لگ بھگ گھروں کو چیک کرکے 10 سہولت کاروں سمیت 60 مشکوک افراد جو دہشت گردوں کو پنا دیتے تھے کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔


متعلقہ عنوان :