2050 تک پاکستان میں بزرگ شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ جائیگی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 18 جون 2017 20:22

2050 تک پاکستان میں بزرگ شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ جائیگی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2017ء) پاکستان میں 2050 تک بزرگ شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ جائیگی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے حامل شہریوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ 13 لاکھ ہے۔پاکستان ان 15 ممالک میں شامل ہے جہاں معمر شہریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2050 تک ملک میں معمر شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ ہو جائیگی جو مجموعی ملک کی آبادی کا 15 فیصد ہونگے۔حکومتوں کی جانب سے پیشگی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں صحت عامہ سے متعلق مسائل سرفہرست ہیں۔حکومت نے 11ویں پانچ سالہ منصوبے میں بزرگ شہریوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں 60 سال کی عمر کے حامل افراد کے تمام کوائف کو اکٹھا کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے اور وفاقی بجٹ میں ریگولر ملازمین کے ساتھ ساتھ پینشنرز کے لیے بھی مراعات میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اولڈ ایج بینفیٹ کے تحت پینشن حاصل کرنے والے بزرگ شہریوں کے لیے حکومت کی جانب سے مسلسل عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :