پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے مقام پر موٹر کار اور فلائنگ کوچ میں ٹکر ،خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے

پیر 19 جون 2017 15:12

پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے مقام پر موٹر کار اور ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے مقام پر موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے مابین ٹکر کے نتیجے میں کوچ اُلٹ جانے سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور (صوابی) منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام افطاری سے قبل موٹر کار نمبرLHR9141اور فلائنگ کوچ نمبرLEH2890پشاور کی جانب سے اسلام آباد لاہور جارہی تھی جب دونوں گاڑیاں صوابی انٹر چینج کے مقام پر پہنچی تو اوور ٹیک کے دوران آپس میں ٹکرانے سے فلائنگ کوچ اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار حافظ نصر الدین ، مولوی عبدالغنی ساکنان مر دان ، زوجہ بختیار سکنہ تخت بھائی اور عابد ولد نوشاد سکنہ لاہور پنجاب موقع پر جاں بحق جب کہ ابرار ولد افسر علی سکنہ تخت بھائی ، شفقت ولد سر فراز سکنہ خوشاب پنجاب ، عبدالخلیل ولد عبدالحلیم سکنہ حیدر آباد سندھ ، طارق ولد ظریف سکنہ مر دان ، سلطان محمود ولد سر فراز سکنہ پنجاب ، رئیس ، طارق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو گئے حادثے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاچھوٹا لاہور پولیس نے ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :