یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارما سوئٹیکل انڈسٹریل یونٹ کو ادویہ سازی کیلئے لائسنس جاری

پیر 19 جون 2017 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)ڈرگ ریگولٹیری اتھارٹی پاکستان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارما سوئٹیکل انڈسٹریل یونٹ کو ادویہ سازی کے لئے لائسنس جاری کردیا سرگودھا یونیورسٹی پبلک سیکٹر میں پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کو یہ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔فارما سوٹیکل انڈسٹریل یونٹ کو فور سیکشن کالائسنس جاری کیا گیا ہے جس میں ٹیبلٹ ،کیپسول ،اورل ڈرائی سسپنشن اور لیکوڈ سیرپ شامل ہیں ڈرگ مینو فیکچرنگ لائسنس کے اجراء سے نہ صرف سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سستی اور معیاری ادویات میسر آئیں گی بلکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں میںمسابقت کی ایک نئی ٖفضاء بھی پید ا ہو گی ۔

فارماسوٹیکل انڈسٹریل یونٹ 6 ایکٹر پر مشتمل ہے اور اس کی ادویہ سازی کی گنجا ئش 8 لاکھ پیکس ماہانہ ہوگی یونٹ میں ادویہ سازی کا معیار نہ صرف عالمی سطح کا ہوگا اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا کیا گیا ہے لائسنس کے بعد مینو فیکچرنگ کے آغاز سے اس سے سرگودھا اور اس کے مضافات میں فارماانڈسٹری بھی مضبوط ہو گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے فارماسوٹیکل انڈسٹریل یونٹ کے انچارج محمد اقبال نے بتایا کہ یونٹ میں سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کی گنجائش پیداکی گئی ہے اور اس سے یہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سستی سو لیات میسر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے تیایا کہ یونٹ میں یورپ سے درآمد شدہ مشینری اور لیبا رٹری قائم کی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ یونٹ میں یورپ سے درآمد شدہ مشینری اور لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس سے معیاری ادویہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا انھوں نے بتایا کہ فارمایونٹ فارمیسی کے طلبہ کے لئے یہ ایک ٹریننگ ڈرگ یونٹ کے طور بھی قائم کرے گا جبکہ شعبہ انجینئر نگ کے الیکٹریکل اور مکینکل کے طلبہ مشینری کی دیکھ بھال کے لئے یہاں اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور یوں یہ پاکستان کی کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا پہلا فارماپلانٹ ہے جس کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیسن مینو فکچرنگ لائسنس دیا ہے جو کہ نہ صرف سرگودھا یونیورسٹی کی انفرادیت و اعزاز ہے بلکہ اس سے سرگودھا اور اس کے مضافات میں ایک معاشی انقلاب بھی آئے گا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد نے فارما سوٹیکل یونٹ کو باقاعدہ لائسنس جاری ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اس اقدام سے ادویہ سازی کے میدان میں ایک نئے کامیاب دور کا آغاز ہوگا اور ہماری یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے باقاعدہ فارماسوٹیکل انڈسٹریل یونٹ قائم کیا ہے۔