ْگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پیر 19 جون 2017 18:08

ْگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سی30 جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کے بعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔