چیمپنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ،ریڈ کارپٹ استقبال
صوبائی وزراء ، پی سی بی حکام ،سیکرٹری داخلہ لارڈ میئر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر نے استقبال کیا ،پولیس کے دستے نے سلامی بھی دی حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف ،احمد شہزاد کے باہر آتے ہی ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
منگل 20 جون 2017 13:42
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان ،بلال یاسین ،جہانگیر خانزادہ، خواجہ عمران نذیر ،مجتبیٰ شجاع الرحمن، رضا علی گیلانی، پی سی بی حکام ،سیکرٹری داخلہ میجر (ر)اعظم سلیمان، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید، قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک، سی سی پی او محمد امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں کو وی آئی پی اسٹیٹ لائونج کے راستے طیارے سے باہر لایا گیا ۔جیسے ہی کھلاڑی باہر پہنچے تو ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اورگلدستے پیش کئے گئے جبکہ شائقین کرکٹ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کھلاڑیوں کو سلامی بھی پیش کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹیٹ لائونج میں کھلاڑیوں کے لیے سحری کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔انتظامیہ نے رکاوٹیں لگا کر شائقین کو کھلاڑیوں سے دور رکھنے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی شائقین نے فاتح کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھا تو تمام تر رکاوٹیں عبور کر کے قومی ہیروز کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بناتے رہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.