حکومت پنجاب ماہ صیام کے دوران عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کے چیلنج میں سرخرو ہوئی ہے، راجہ اشفاق سرور

منگل 20 جون 2017 23:25

حکومت پنجاب ماہ صیام کے دوران عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ سستے داموں ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے فلاحی ویژن کے مطابق حکومت پنجاب ماہ صیام کے دوران عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کے چیلنج میں سرخرو ہوئی ہے اس سلسلے میں رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد سے لوگوں کو بے حد ریلیف ملا ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل/انچارج رمضان بازار انتظامات ضلع فیصل آباد راجہ اشفاق سرور نے کھرڑیانوالہ اور چک جھمرہ میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

اسسٹنٹ کمشنرزمیر محمدنواز بھروانہ،شہریارعارف،وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا ذوالفقار،رانامنور خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر لیبر نے مختلف سٹالز پر سبزیوں،پھلوں،دالوں اور دیگر اشیاء کے معیاراورقیمتوں کاجائزہ لیا اور اپنے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کی کڑی مانیٹرنگ سے اشیاء کی سپلائی اور معیار کو برقرار رکھاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے رمضان بازاروں کی افادیت سے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے اربوں روپے مالیت کے رمضان پیکج پر شفاف طریقے سے عملدرآمد کویقینی بنایا گیا جس کی بدولت عوام کو سستا آٹا اور چینی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پر سبزیوں،پھلوں اور دالوں سمیت 17مختلف اشیاء کنٹرول اور عایتی قیمتوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے سستی چینی اور آٹے کے سٹالز پر کچھ دیر کھڑے ہو کر انتطامات کی نگرانی کی۔انہوں نے رمضان بازاروں میں صفائی کے عمدہ معیار کو سراہااور کہا کہ اسے اختتام ماہ تک ذمہ داری سے برقرار رکھیں۔صوبائی وزیر نے شکایت سیل میں شکایت رجسٹرکا معائنہ کرکے عوامی شکایات اور ان کے حل کے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب بے جا اور بلاجوازمہنگائی کے رحجان کی حوصلہ شکنی کے لئے متعدداقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو سارا سال کنٹرول نرخوں پر اشیاء ضروریہ میسر آئیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کی صورتحال سے آگاہ کیااوربتایا کہ صبح سویرے بلاناغہ سبزی وفروٹ منڈی کے دورے کرکے پھلوں وسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائزہ لیا جارہاہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں اور اب تک سینکڑوں گرانفروشوں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :