فزیکل کیمسٹری سنٹرکااعزاز

جمعہ 23 جون 2017 11:21

فزیکل کیمسٹری سنٹرکااعزاز
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)فزیکل کیمسٹری سنٹرنے ایک مرتبہ پھرایک منفرد اعز از حاصل کرلیا،پچھلے دنوں پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سال 2015ء کے ریسرچ پرایوارڈ حاصل کرنے والوں کی لسٹ جاری کی گئی جس میں پشاوریونیورسٹی 19ایوارڈز کے ساتھ خیبرپختونخوا میں سرفہرست ہے جبکہ 9میں سے چارایوارڈ ز فزیکل کیمسٹری سنٹرنے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ایوارڈحاصل کرنے والوں میں ڈائریکٹرفزیکل کیمسٹری سنٹرپروفیسرڈاکٹرعبدالنعیم خان ،پروفیسرڈاکٹرحسن محمودخان ،ڈاکٹرسلمیٰ بلال اورسکالرسلمیٰ گل شامل تھے۔