عیدالفطر قریب آنے پر ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر غیر معیاری مٹھائیوں کی تیاری عروج پر

جمعہ 23 جون 2017 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عیدالفطر قریب آنے پر ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر غیر معیاری مٹھائیوں کی تیاری عروج پر پہنچ گئی، دکاندار بڑے پیمانہ پر مٹھائیاں تیار کر کے سٹاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، انتظامیہ کی جانب سے تاحال سویٹس ہائوسز اور حلوائیوں کے خلاف کارروائیاں نہیں کی گئی ہیں جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عیدالفطر قریب آنے پر شہر سمیت دیگر علاقوں میں مٹھائیوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جسے تیار کر کے سٹاک کیا جا رہا ہے جنہیں بعد ازاں چاند رات اور عیدالفطر کے دوران فروخت کیلئے رکھا جائے گا، تاہم زیادہ تر حلوائیوں نے غیر معیاری تیل میں مٹھائیوں کی تیاری شروع کر دی ہے جس میں مضر صحت اجزاء شامل کئے جا رہے ہیں۔ مٹھائیوں میں رنگ اور شکرین کا بے تحاشا استعمال کر کے اس کی مٹھان بڑھائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری تیل میں تیار کی جانے والی مٹھائیوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی جا رہی جس پر شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :