وزیراعلیٰ کے پی کی مولاناعصمت اللہ کے بیٹے کی وفات پراظہارتعزیت

جمعہ 23 جون 2017 20:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مانسہرہ جا کر سابق صوبائی وزیر مولانا عصمت اللہ سے انکے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا جو دریائے کنہار میں بٹہ کنڈی کے مقام پر ڈوب گئے تھے ۔

(جاری ہے)

موجودہ و سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی حاجی قلندر لودھی، مشتاق غنی، اکبر ایوب، عبدالحق، زرگل، فیصل زمان ، یوسف ایوب اور مقامی ناظمین کے علاوہ کمشنر ہزارہ اکبر خان، ڈی آئی جی ہزارہ ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ نے سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں ارکان اسمبلی ، ناظمین ، کونسلروں اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ عام لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وہ ان میں گھل مل گئے اور انکی شکایات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر موجودحکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔