پارا چنار،یکے بعد دیگری2دھماکوں میں30افراد جاں بحق 100سے زائد زخمی ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
صدر ، وزیر اعظم نواز شریف وفاقی و صوبائی وزراء اور سیاسی رہنماؤں کی دھماکے کی شدید مذمت ، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار
جمعہ 23 جون 2017 21:29
(جاری ہے)
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکوں میں 18افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہوئے یہں۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور شدید زخمیوں کی منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ ایم ایس ہسپتال کے مطابق ہسپتل میں 30لاشیں اور 80زخمی لائے گئے ہیں۔ زخمیوں میں20کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہ اہے دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کی اہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھماکوں کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فرہام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشتگردی کے ایسے واقعات کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چاروں صوبوں کے گورنرز ، وزرائے اعلیٰ، سابق صدر آصف علیز رداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دھماکوں کی شدید مذمت ، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.