بنگلہ دیش ‘ سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا ، 16 افراد ہلاک، 8 زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 20:31

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) بنگلہ دیش میں ایک سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 304 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع رانگپور مین ایک سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں16 افراد موقع پر ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :