ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں عید الفطر انتہائی احترام کے ساتھ منائی گئی
اسلام آباد میں سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا ،ْ صدر مملکت ممنون حسین نے بھی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی عیدالفطر کی ادائیگی کے موقع پر داخلی و خارجی راستوں اور مختلف چوک چوراہوں اور عیدگاہوں اور تجارتی مراکز کے گرد و نواح سکیورٹی انتہائی چوکس تھی پولیس ، رینجرز، فالکن، سپیشل سکواڈ کے دستے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے
بدھ 28 جون 2017 11:51
(جاری ہے)
پولیس ، رینجرز، فالکن، سپیشل سکواڈ کے دستے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
تقریباً 2 ہزار سے زائد پلویس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی جو نماز عید کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی پر مامور دکھائی دیئے۔ پولیس لائن آئی الیون میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جہاں آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز، لیگل و دیگر پولیس افسران نے پولیس عملہ کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ا فسران اور اہلکاروں کیلئے اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس نے پارکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔ فیصل مسجد سمیت دیگر بڑے عید اجتماعات سے کچھ فاصلے پر پارکنگ کے انتظامات کئے گئے تھے تاکہ ٹریفک کی سہل روانی کے علاوہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ادھر ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جو ش وجذبے سے منائی گئی ۔دن کا آغاز عید کے خصوصی خطبات سے کیا گیا جن میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پرزور دیا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ا س موقع پر تمام سرکاری و نجی عمارات اور تجارتی مراکز کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔عید الفطر کے موقع پر بیشتر کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہو ئے۔ راولپنڈی میں عید کے بڑے اجتماعات عید گاہ شریف ،لیاقت باغ ،مرکزی عید گاہ گوالمنڈی ،سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ ،میونسپل سٹیڈیم ،صادق آباد ،مدنی مسجد ،خیابان سرسید ،ریلوے گرائونڈ ڈھوک حسو،جامعہ اسلامیہ صدر ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال اور علی مسجد سیٹیلائٹ ٹائون میں منعقد ہوئے ۔لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے جمع ہوئے ۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اور خطیب حضرات نے خصوصی خطبات دیئے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دن کی اہمیت کو بیان کیاجبکہ ملک وملت کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور فلسطینی مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے بھی دعا کی گئی ۔نماز عید کے بعد شہریوں نے اپنا وقت دوست احباب ،عزیزوں کے ساتھ گذارا اور مستحقین کی مدد کی ۔عید کے پر مسرت موقع پر مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے سویاں اور دیگر میٹھی ڈشز کا خاص اہتمام کیا گیا تھا جبکہ لوگوں نے اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی کیا ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں 873مساجد50 امام بارگاہ اور63کھلے مقامات پر نمازعید ادا کی گئی ۔چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 3800سے زائد افسران وملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ عیدالفطر پر پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، موٹر سائیکل سوار ،کوئیک ریسپانس فورس، رضاکاراور لیڈیز پولیس نے بھی ڈیوٹی سر انجام دی ۔ اس کے علاوہ فٹ پٹرولنگ بھی جاری رہی ۔تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سوار پولیس نے عیدالفطرکے موقع پر اپنے اپنے علاقہ جات میںگشت کی ڈیوٹی سرانجام دی۔عیدالفطر کے اجتماعات میںمساجداور کھلے مقامات پر داخلے کے لئے ایک ہی راستہ کی استعمال کی اجازت تھی اور تمام شرکاء کی باڈی سرچ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ۔ ضلع راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوںپر خصوصی پکٹس لگائی گئیں۔علاوہ ازیں عید کے موقع پر پبلک پارکس میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے اور ان مقامات پر کار چوری ،جیب تراشی اور ہلڑ بازی کے انسداد کیلئے موثر حفاظتی انتظامات کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.