ڈیرہ بگٹی ‘پیر کوہ میں آسمانی بجلی گرنے باعث ایک شخص جاں بحق ‘خواتین اور بچوں سمیت 11افراد زخمی

بدھ 28 جون 2017 21:40

ڈیرہ بگٹی ‘پیر کوہ میں آسمانی بجلی گرنے باعث ایک شخص جاں بحق ‘خواتین ..
ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیر کوہ میں آسمانی بجلی گھر پر گرنے کے باعث ایک شخص جان بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق نواحی علاقے پیر کوہ کے نیو پلانٹ کالونی میں خیر محمد نوتھانی بگٹی کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے زر خان نامی شخص موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں میں میر حاجی،لعل خان،جمشیر،فرید،خیرمحمد،صدام،گل شیر،نوس،مرید اور مسمات صلے خاتون شامل ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گی،جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ھے

متعلقہ عنوان :