جمشید دستی کو ان کاونٹر میں مارنے کی تیاری کی جا رہی تھی

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 جون 2017 21:04

جمشید دستی کو ان کاونٹر میں مارنے کی تیاری کی جا رہی تھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو ان کاونٹر میں مارنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایم این اے جمشید دستی نے میڈیا پر آ کر خود کی جان بچا لی۔ ورنہ انہیں ان کاونٹر میں مارنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ جمشید دستی پر الزام عائد کیا جاتا کہ وہ جیل سے فرار ہو رہے تھے اس لیے انہیں گولی مار دی گئی۔ واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر نہر کھلوانے الزام میں جمشید دستی جیل کی سزا بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :