جمشید دستی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا ،تشدد کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،رانا ثناء اللہ

جمشید دستی نے آئی جی سے ملاقات میں خود تسلیم کیا کہ ان پر تشدد نہیں ہوا،انٹرویو

جمعہ 30 جون 2017 21:30

جمشید دستی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا ،تشدد کے الزامات میں کوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2017ء) وزری قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمشید دستی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا تشدد کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جمشید دستی نے آئی جی سے ملاقات میں خود تسلیم کیا کہ ان پر تشدد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمشید دستی کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ان کے خلاف اس طرح کے کئی مقدمات درج ہیں جمشید دستی کے خلاف مقدمہ میں ایک لفظ بھی غلط نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے تشدد کے الزامات غلط ہین اس قسم کا کوئی واقعہ یا تشدد نہیں ہوا جمشید دستی کے الزامات کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے ان سے ملاقات کی جس کو انہوں نے بیان دیا کہ ان کی باتیں سیاسی ہین ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ ممبر قومی اسمبلی سے متعلق جو بھی چیزیں ہیں جمشید ستی کو دی گئی ہیں۔