خیبر کالج آف ڈینسٹسٹری میں ایسوسی ایٹ ڈینز اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری

منگل 4 جولائی 2017 12:43

خیبر کالج آف ڈینسٹسٹری میں ایسوسی ایٹ ڈینز اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں تین ایسوسی ایٹ ڈین جبکہ آٹھ اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری عمل میں لائی گئی‘ کالج کے پرنسپل وڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول نے بورڈ آف گورنر کے ممبران ڈاکٹر محمدمحسن خان‘ دلروز خان اور مس شاہانہ زبیر کے ہمراہ انہیں تقررنامے دیدیئے ان میں پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم‘ ڈاکٹر خالد رحمان اور ڈاکٹر دلاباز خان ایسوسی ایٹ ڈین جبکہ ڈاکٹر عامر محمود‘ ڈاکٹر سعاد‘ لیاقت‘ ڈاکٹر حسن شافی‘ ڈاکٹر فرہاد علی اور ڈاکٹر رفیق احمداسسٹنٹ ‘پروفیسر زجبکہ ڈاکٹر شفقت محمدانتھلیسٹ شامل ہیں۔