انجینئرنگ یونیورسٹی میں روایتی عیلدملن تقریب کا انعقاد

منگل 4 جولائی 2017 12:57

انجینئرنگ یونیورسٹی میں روایتی عیلدملن تقریب کا انعقاد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں روایتی عیدملن تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار حسین پرووائس چانسلر ڈاکٹر نورمحمداور رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم نے کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں انتظامی افسران اساتذہ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت یونیورسٹی کے تمام ملازمین نے شرکت کی‘ وائس چانسلر فرداً فرداً تمام ملازمین سے ملے ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی مبارکباد دی۔