ٹوٹل پارکو اور عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر کار کہانی مہم شروع کردی

منگل 4 جولائی 2017 20:43

ٹوٹل پارکو اور عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر کار کہانی مہم شروع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) پاکستان کی معروف پٹرولیم کمپنی ٹوٹل پارکو نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ کار کہانی کے نام سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان کی معروف پیٹرولیم کمپنی ٹوٹل پارکو کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف گلوکار عاطف اسلم تھے۔اس موقع پر ٹوٹل پارکو کے کنٹری ہیڈ ای لیویا کا کہنا تھا کہ ٹوٹل پارکو کو پاکستان میں 60 سال مکمل ہونے والے ہیں، یہاں 70 فیصد لوگوں اسمارٹ فون استمال کرتے ہیں جس کے باعث ٹوٹل کی کار کہانی سوشل میڈیا پر بہت کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :