ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، چارسدہ روڈ پر مختلف بیکر ی و سویٹس شاپس کے منیجرز کو صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار کر لیا گیا

منگل 4 جولائی 2017 23:12

ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، چارسدہ روڈ پر مختلف بیکر ی و سویٹس شاپس کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء)ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ اور چارسدہ روڈ پر مختلف بیکر ی و سویٹس شاپس کے منیجرز کو صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ پر مختلف بیکری و سویٹس شاپس سمیت دیگر دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

ان بیکری و سویٹس شاپس کے کچن میں صفائی کی حالت بہت خراب تھی جبکہ جگہ جگہ گندگی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے تہکال، ٹا ئون، ابدرہ روڈ اور پرانا باڑہ روڈ پر مختلف بیکری و سویٹس شاپس کی چیکنگ کر تے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال پر7 منیجرز کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ان علاقوں میں دیگر دکانوں کی چیکنگ کر تے ہوئے کم وزن روٹی ، ملاوٹ شدہ چائے اور گرانفروشی پر مزید 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان گرفتار افراد میں سویٹس و بیکری منیجرز، نانبائی، سبزی و فروٹ فروش اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔