میٹرک نتائج،پشاورماڈل سکول مردان کی نمایاںکارکردگی

جمعرات 6 جولائی 2017 13:28

میٹرک نتائج،پشاورماڈل سکول مردان کی نمایاںکارکردگی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء)انٹرمیڈیٹ بورڈ مردان نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کااعلان کردیاہے اس سلسلے میں پشاورماڈل سکول،مردان برانچ نے نتائج میں ٹاپ 20میںنمایاں پوزیشنیں لے کرشاندارکامیابی کامظاہرہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

سکول ہٰذا کی پرنسپل نیلوفرآیازاورڈائریکٹرمحمدکاشف نے پوزیشنیں پانے والی طلباء عالمگیر اورکنول رضاکومبارک باد پیش کی اوراس بات کااعادہ کیاہے کہ گذشتہ سالوں کی طرح آئندہ بھی سکول کی انتظامیہ اورتدریسی عملہ طلباء کی تعلیمی نشوونمامیں بہترین کرداراداکریں گے ۔

اس سلسلے میں بورڈ میں پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں کامیاب پانے والے طلباء کوانعامات سے نوازاگیا۔پشاورماڈل سکول مردان برانچ گذشتہ 12سالوں سے تعلیمی میدان میں بھرپورکرداراداکررہاہے سکول انتظامیہ مستقبل میں بھی شاندارکارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔