یکم اگست سے لیکر30اگست 2017ء تک ضلع استورمیں تمام سرکاری سکول اورکالجز بندرہیں گے،غلام محمدحیدری

جمعرات 6 جولائی 2017 15:43

یکم اگست سے لیکر30اگست 2017ء تک ضلع استورمیں تمام سرکاری سکول اورکالجز ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء)نئے تعینات شدہ ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن استورغلام محمدحیدری نے کہاہے کہ وہ یکم اگست سے لیکر30اگست 2017ء تک ضلع استورمیں گرمیوں کے موسم کے باعث تمام سرکاری سکولز اورکالجز بندرہیں گے کیونکہ گرم موسم کی وجہ سے طلبہ کوکافی مشکلات کاسامناہے اوراپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے قاصرہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ استورکاتعلیمی شعبے کوبہترکرنے کیلئے ہماراڈیپارٹمنٹ تمام وسائل بروئے کارلارہاہے جبکہ تمام اکیڈیمک اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی بہترین اندازمیںاداکریںکسی بھی کوتاہی کوبرداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ جواساتذہ اپنے ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب ہونگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔