یو ای ٹی لاہور میں بورڈآف مینجمنٹ فائونڈری سروس سنٹرکے 5 ویں اجلاس کا انعقاد

جمعرات 6 جولائی 2017 20:30

یو ای ٹی لاہور میں بورڈآف مینجمنٹ فائونڈری سروس سنٹرکے 5 ویں اجلاس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے کانفرنس ہال میںبورڈآف مینجمنٹ فائونڈری سروس سنٹر (ایف ایس سی) کا پانچواں اجلاس منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد ،چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ فائونڈری سروس سنٹر،پروفیسر ڈاکٹر پرویز مغل چیئر مین آئی ایم ای ڈیپارٹمنٹ، مسٹر اقبال خالد سی ای او راوی سفیرو کاسٹ، مسٹر عاصم قادری سی ای او قدبروس انجینئرنگ ممبر بی اوایم اور دیگر اس اجلاس میں شامل تھے، چیئر مین نے او بی ایم کی تین ممبران پر مشتمل کمیٹی کی تعریف کی، انہوں نے عوامی اور نجی شراکت داری کی سفارش کی اور نجی سیکٹر میں مشترکہ مالی اور تکنیکی تنظیم کے ساتھ مشترکہ مواقع میں داخل ہونے کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میںفائونڈری کے استحکام کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات چیت کی گئی ،سی ای او قد بورس انجینئرنگ ممبر بی او ایم نے پینل کو بتایا کہ ماحولیاتی مسئلہ کی وجہ سے چین اس فائونڈیشن انڈسٹری کا ایک حصہ پاکستان میں منتقل کرنے جا رہا ہے۔مزید براں مقامی صنعت ،بزنس اور ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے کیلئے ایف ایس سی ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے تمام شرکاء کو اس اجلاس میں شامل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :