اسلامیہ کالج نے ایف اے ،ایف ایس سی سال اول کے داخلوں کااعلان کردیا

جمعہ 7 جولائی 2017 11:57

اسلامیہ کالج نے ایف اے ،ایف ایس سی سال اول کے داخلوں کااعلان کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء)اسلامیہ کالج نے ایف اے ،ایف ایس سی سال اول 2017-18کے داخلہ شیڈول کااعلان کردیا،آن لائن داخلہ فارم جولائی سے جبکہ پراسپکٹس10جولائی سے حبیب بنک اوریونائیٹیڈ یونیورسٹی کیمپس برانچ میں دستیاب ہوںگے،داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جولائی مقررکی گئی ہے ،حفظ القران ٹیسٹ 24 جولائی کومنعقد ہوگی ،عبوری میرٹ لسٹ 25 جولائی جبکہ فائنل میرٹ لسٹ 26 جولائی کوجاری کی جائے گی۔