محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی

جمعہ 7 جولائی 2017 13:26

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کر دی۔ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان ،مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات ڈویژن ،ْ اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، بارکھان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور( ائیرپورٹ پر65 ، سٹی 22)،سرگودھا 44 ، گوجرانوالہ19، قصور 15 ، فیصل آباد 08 ، جوہرآباد، نورپورتھل04 ،گڑھی دوپٹہ28، مظفرآباد01، ڈی آئی خان 08 ، پاراچنار06 ، کوہاٹ 02 ،بارکھان 17 ،گوپس، بگروٹ، استور، سکردو01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :