موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد

ہفتہ 25 مئی 2024 18:16

موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔سمر کیمپ لگانے والے سکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیف کے ماتحت پنجاب بھر میں پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے، لاہور میں پارٹنر سکولز کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 25 مئی سے ہوچکا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرپیف کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سمر کیمپ پر پابندی عائد کی گئی ہے،بچوں کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :