
ملک بھر میں قیامت خیز گرمی جاری‘ دادو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
جمعہ 31 مئی 2024 23:24

(جاری ہے)
اس کے علاوہ کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شد ید گرم ہے، لسبیلہ میں درجہ حرات 50، سبی اور ترت میں 49 ڈگری، کوئٹہ میں درجہ حرارت 34، بارکھان میں 39، دالبندین میں 42، گوادر میں 36، قلات میں 30 اور خضدار میں درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا.صوبہ پنجاب کے شہروں رحیم یار خان، قصور اور بھکر میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا، لاہور اور پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45اعشاریہ2 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہے جو 46 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے علاوہ ازیں آج سے 5 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، خبیرپختونخوا میں کے بیش تر مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر آج سے 5 جون تک آندھی اور جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہی.ماہرین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچا? کے لیے گھروں سے بے جا باہر نہ نکلیں‘ڈھیلے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات کاٹن جیسے ہوادار کپڑوں میں پہنیں، تاکہ پسینہ سوکھ سکے‘ اگر آپ مچھروں کے کاٹنے کے وقت باہر ہوں، تو پوری پینٹ اور بند جوتے پہنیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں شہریوں کو اپنے جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنا چاہیے، خاص طور پر پانی کے ذریعے، اس کے علاوہ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے ورزش کرنے کے لیے دن کے ٹھنڈے وقت کا انتخاب کریں، یعنی جب سورج کی گرمی کم ہو، جیسے صبح یا شام کے وقت‘اگر موسم گرم اور نمی والا ہو، تو زیادہ سخت اور زیادہ دیر تک ورزش نہ کریں اس کے علاوہ ورزش کرنے کے لیے کسی ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کرنا بھی برا نہیں ہوگا جیسے جِم، مال، یا ایسی ہی کوئی جگہ، اس طرح آپ پر تھکان طاری نہیں ہوگی ٹھنڈے کھانوں کو ٹھنڈا اور گرم کھانوں کو گرم رکھنا چاہیے، جب بھی آپ کھانا کھا چکے ہوں، تو بچے ہوئے کھانے کو فوراً ریفریجریٹر میں رکھ دینا چاہیے، دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھانا باہر نہیں رکھنا چاہیے، اگر دن زیادہ گرم ہو، تو یہ وقت صرف ایک گھنٹہ ہونا چاہیے، اس بات کا دھیان رہے کہ کھانے کی چیزیں ٹھنڈی یا گرمی سے بچانے والی تھیلیوں میں بند ہوں.ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں خاص طور پر گھر میں پکے ہوئے تازہ، اور صاف ستھرے کھانے کھانے چاہیے، گھر میں کھانے کو درست درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے اور جتنا ہوسکے باہر کا کھانا کم سے کم کرنا چاہیے تھوڑی سی بھی لاپرواہی مختلف اقسام کے انفیکشن ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے اور پینے میں احتیاط کرنی چاہیے اگرچہ دھوپ وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے لیکن الٹراوائیلٹ شعاعوں کا نقصان شدید اور طویل مدتی ہوسکتا ہے جب بھی آپ باہر ہوں تو اپنے جسم کے کھلے حصوں پر سن اسکرین لگائیں اسے اپنے پورے جسم پر گھر سے باہر نکلنے سے کم از کم 30 منٹ پہلے لگائیں.
مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے مختلف حصوں 4 مئی تک بارشوں کا امکان
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.