وزیراعظم نواز شریف نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
جمعہ 7 جولائی 2017 18:17
(جاری ہے)
سول ورک کی تکمیل، سویچ یارڈ، کولنگ ٹاورز، ایندھن ذخیرہ کرنے کے ٹینکس، گیس ٹربائن اور جنریٹر کی تنصیب کا کام نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ بلکہ عالمی سطح پر بھی ریکارڈ وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔
چین کی کمپنی میسرز پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور پاکستان کی کمپنی قوی انجینئرنگ لمیٹڈ نے کامیابی کے ساتھ پہلے یونٹ کا کام مکمل کیا ہے۔ اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور ایل این جی پر اس کی ایفیشینسی 62.44 فیصد ہے۔ نیپرا کی طرف سے دیئے جانے والے اپ فرنٹ ٹیرف کا موازنہ کیا جائے تو اس منصوبے میں 57 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، منصوبے کیلئے ای پی سی کنٹریکٹ دیتے ہوئے پیپرا قوانین پر عمل کیا گیا اور بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے خریداری کے شفاف نظام کو یقینی بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی میگاواٹ کم ترین ای پی سی لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے کی پیداوار اور انتظامی لاگت کے لحاظ سے سالانہ 2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی ٹربائنوں کی تنصیب بھی ریکارڈ مدت میں تیزی سے ہوئی ہے اور پہلی ٹربائن منصوبے کے مقام پر پہنچنے کے بعد 94 دنوں میں دوسری ٹربائن 74 دنوں میں نصب کی گئی، یہ ماحول دوست منصوبہ اور ملک کیلئے توانائی کے متوازن ذرائع کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے عزم کی طرف ایک اور پیشرفت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.