کشمیری نوجوان برہان وانی کی برسی کے موقع پر آرمی چیف کا پیغام

برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 جولائی 2017 13:24

کشمیری نوجوان برہان وانی کی برسی کے موقع پر آرمی چیف کا پیغام
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جولائی 2017ء) : کشمیری نوجوان برہان وانی کی پہلی برسی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا اور کہا کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے پُختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی قربانیاں ان کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی جبر کے خلاف قربانی کشمیریوں کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ برہان وانی اور دیگر شہید کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :