ساتویں قومی بائیوڈائیورسٹی کانفرنس 10جولائی کوباڑہ گلی میں شروع ہوگی

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:43

ساتویں قومی بائیوڈائیورسٹی کانفرنس 10جولائی کوباڑہ گلی میں شروع ہوگی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء)سنٹرآف پلانٹ بائیوڈائیورسٹی اورہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام ساتویں قومی کانفرنس 10تا12جولائی تک باڑہ گلی سمرکیمپس میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کامقصدحیاتیاتی تنوع کی بقاء،انسان بودوباش اورحیاتیاتی تنوع کے دانشمندانہ استعمال کے فروغ دیناہے ،کانفرنس میں ملک بھرسے سائنسدان ،مندوبین اورطلباء شرکت کرینگے۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب 10جولائی کومنعقد ہوگی۔