صوبائی مشیر سماجی بہبود شمیم ممتازکی عبد الستار ایدھی کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:19

صوبائی مشیر سماجی بہبود شمیم ممتازکی عبد الستار ایدھی کی قبر پر حاضری، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ایدھی ولیج میں ان کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے عبد الستار ایدھی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب ہمارے قومی ہیرو ہیں جس نے سخت مشکلات کے باوجود آخری سانس تک انسانیت کی خدمت کا علم تھامے رکھا۔ انہوں نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے عمل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

متعلقہ عنوان :