صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کیجانب سے تعزیتیں

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:19

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کیجانب سے تعزیتیں
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر اور روہڑی کے مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ان کے پیاروں کے جدا ہونے پر تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر طلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بندر روڈ سکھر میں پیپلزپارٹی سٹی سکھر کے انفارمیشن سیکریٹری چودھری اظہر حسین کے گھر جا کر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرا طلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بعد میں قریشی گوٹھ پہنچ کر جیئند علی شیخ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی، روہڑی میں آغا نیاز حسین کی وفات پر ان کے بھائی طاہر شاہ اور عاشق شاہ سے تعزیت کی۔ بعد میں صوبائی وزیرا طلاعات سید ناصر حسین شاہ بچل میانی میں قتل ہونے والے راشد عرف راجا میرانی کے والد دیدار میرانی سے تعزیت کی اور واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ راشد میرانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور مقتول کے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :