آئی جے ٹی کے زیر اہتمام فری ٹیوشن سنٹر کا آغاز

پیر 10 جولائی 2017 11:22

آئی جے ٹی کے زیر اہتمام فری ٹیوشن سنٹر کا آغاز
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پشاور شہر میں جماعت نہم و دہم اور فرسٹ اور سیکنڈائیر کے طلبا کے لئے فری ٹیوشن سنٹر کا آغاز کردیا گیا،جس کیلئے گورنمٹ کالج پشاور، سپیریئرسائنس کالج اوردیگرکالج اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جے ٹی کے ترجمان کے مطابق کلاسز کا آغاز برکی کالج نزد ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم فقیر آباد پشاور میں ہوگا۔ترجمان نے کہا ہے کہ فری ٹیوشن سنٹر کا مقصد معیاری تعلیم کا فروغ اور غریب طلبا کو معیاری تعلیم مہیا کرناہے۔ٹیوشن سنٹر میںطلبا کی اخلاقی تربیت اور انہیں معاشرے کے بہترین ا فراد بنانے کیلئے خصوصی لیکچرزدیئے جائیں گے۔