انجینئرنگ ایٹا ٹیسٹ میں 17ہزار امیدوار حصہ لیںگے

پیر 10 جولائی 2017 12:46

انجینئرنگ ایٹا ٹیسٹ میں 17ہزار امیدوار حصہ لیںگے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء)انجینئرنگ ایٹا ٹیسٹ میں امسال 17ہزار طلباء وطالبات حصہ لیںگے ۔ انٹری ٹیسٹ 16جولائی کو پشاور‘ ایبٹ آباد‘ سوات اور ڈی آئی خان میں منعقدہوگا‘ امیدواروں میں 645طالبات بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال انجینئرنگ ایٹا ٹیسٹ میں 15691طلباء وطالبات نے حصہ لیاتھا۔