فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت فراہم کردی

پیر 10 جولائی 2017 13:39

فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے جس کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹرک کا سالانہ امتحان 2017ء دینے والے طلباء وطالبات ا ب گھر بیٹھے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا نتیجہ دریافت کرسکیںگے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان 25 جولائی بروز منگل کی صبح 10بجے کردیاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ جو طلباء وطالبات گھر بیٹھے اپنا رزلٹ دریافت کرناچاہتے ہوں وہ رزلٹ کے اعلان کے بعد ہیلپ لائن نمبر 800240 پر اپنا رول نمبر سینڈ کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد بورڈ پہلا بورڈ ہے جس نے اپنے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کر رکھا ہے تاکہ طلباء و طالبات اور امتحان دینے والے امیدواروںکو کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔