پنجا ب ، میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کیا جائے گا

پیر 10 جولائی 2017 14:16

پنجا ب ، میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کیا ..
لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء)محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام صوبے بھر کے آٹھوںتعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،گجرانوالہ،لاہور،ملتان،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کریں گے اس حوالے سے تمام بورڈز نے نتائج کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

تعلیمی بورڈز ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام بورڈز میں نتائج کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کومیڈلز،نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے میٹرک کے بورڈز کے تمام نتائج ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے۔