بھارتی فوج اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے‘ دفاع پاکستان کونسل
کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے کشمیری قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار ملکوں اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے جولائی کو اسلام آباد اور 19جولائی کو لاہور میں بڑی شہدائے کشمیر کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا ‘ مولانا سمیع الحق ، عبدالرحمن مکی و دیگر کا بیان
پیر 10 جولائی 2017 20:32
(جاری ہے)
ادھر جماعةالدعوة پاکستان کی جانب سے عشرہ شہدائے کشمیر کے حوالہ سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہدائے کشمیر کانفرنسوں کا سلسلہ سوموار کے دن بھی جاری رہا۔
سیالکوٹ میں ہونے والی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ بھارت سرکار ایک طرف کنٹرول لائن پر جنگ کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کیا جارہا ہے تو دوسری جانب کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کی بدترین قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے کریک ڈائون کرتی ہے ، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے اور پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ بھارتی فوج پہلے پیلٹ گن جیسے متنازعہ ہتھیار استعمال کر رہی تھی اور اب اس نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی اس دہشت گردی پر بین الاقوامی دنیا کو کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو خاص طور پر ان حالات میں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور قتل و غار ت گری کا بازار گرم کرنے پر تمام بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھانی چاہیے۔کشمیریوں کے حق میں محض ایک دو بیانات دے دینا کافی نہیں ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے ہیں۔جہاں ان کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔دریں اثناء جماعةالدعوة پاکستان کے زیر اہتمام ڈلوالی گائوں سیالکوٹ میں شہدائے کشمیر کانفرنس سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، خالدسیف الاسلام وٹو، جماعة الدعوة سیالکوٹ کے مسئول مولانا رمضان منظورو دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ کشمیری طلباء کو بھارت سرکار تمام سہولیات، سکالر شپ اور مختلف چیزیں فراہم کررہی ہے کہ کسی طریقے یہ اپنی زبان سے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہٹا دیں لیکن کشمیری طلباء ان تمام تر چیزوں کی قربانی دیکر پاکستان کی سالمیت اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماوں کو بھارتی و امریکی دبائو پر نظربند کیا گیا۔بھارت نے کشمیرنہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔پر امن مظاہرین کے خلاف انتہائی خطرناک ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے ان کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے دوستی والے رویہ نے مسئلہ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ حکمران تحریک آزادی کشمیر کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔قائداعظم کی کشمیر پالیسی کو ترک کر دیا گیا ہے۔کشمیریوں سے اصل یکجہتی ان کے خون سے خون ملانااور ان کی مددکرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جماعةالدعوة ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ عشرہ شہدائے کشمیر کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں شہدائے کشمیرکانفرنسوں، جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزرائے صحت سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
-
پاکستانیوں کے دِل پر 9 مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘ مریم اورنگزیب
-
سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی،گزشتہ برس 9مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا‘ شافع حسین
-
9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا‘ راجہ پرویز اشرف
-
ملک میں افراتفری کا منظر ہے،ایسے میں کسی سے کیا بات ہوسکتی ہے ‘ فواد چوہدری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے ، رانا مشہود
-
لاہورایئرپورٹ پر آتشزدگی، وفاقی وزیرداخلہ کانوٹس
-
فیکٹری ایریا، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی(کل) ہو گی
-
9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں‘فردوس عاشق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.