جے آئی ٹی رپورٹ سے کرپٹ ٹولے کی ہار ، پاکستانی عوام کی جیت ہوئی ہے ‘ سیدصمصام بخاری

وزیراعظم بھی ایک آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں ، وہ صادق ، امین نہیں ، اقتدار کی جان چھوڑدیں

پیر 10 جولائی 2017 23:44

جے آئی ٹی رپورٹ سے کرپٹ ٹولے کی ہار ، پاکستانی عوام کی جیت ہوئی ہے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخار ی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے کرپٹ ٹولے کی ہار اور پاکستانی عوام کی جیت ہوئی ہے ،وزیراعظم بھی ایک آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں ، وہ صادق اور امین نہیں اور اقتدار کی جان چھوڑدیں، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ان کے چیلوں کی بھی زبانیںبند ہو چکی ہیں، وزیراعظم وزارت عظمیٰ سے فوری استعفیٰ دیں وہ اس عہدے کے اہل نہیں رہے ، مریم نوازنیلسن اور نیسکول کی مالکہ نکلی ہیں، 12 ملین درہم کی سیٹیلمنٹ بھی جھوٹی نکلی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جاوید کیانی اور نیشنل بنک کے صدر کے نام ای سی ایل میںڈالنے کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میںڈالیںجائیںاور ان کے ساتھ کے درباریوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوںسے نپٹا جائے ، شریف فیملی کے شاہانہ انداز زندگی اور آمدن میںبڑا فرق رپورٹ ہوا ہے ، جے آئی ٹی کاشریف فیملی کی منی ٹریل پر عدم اعتماد کااظہار شریف فیملی کی کرپشن کا واضح ثبوت ہے ، مریم نوازجنہوں نے ایک ٹی وی شو میں کہاتھاکہ میری پاکستان میں کیا دنیا میںکسی بھی جگہ میری کوئی جائید اد نہیں ہے پتہ نہیں یہ کہاںسے ڈھونڈ لائے ہیں۔

(جاری ہے)

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، جے آئی ٹی رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے وزیراعظم اور ان کی فیملی نے دونوں ہاتھوں سے کو ملک کو لوٹا ہے اور عوام کو غربت کی دلدل میںدھکیلا ہے ۔

متعلقہ عنوان :