انسٹیٹیوٹ آف پیس کے تربیتی کورس کا لائحہ عمل طے

منگل 11 جولائی 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء)پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز کی فیکلٹی نان ٹیچنگ سٹاف اور ٹرینرز کا مشترکہ اجلاس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹرجمیل احمدکان چترالی کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں انسٹیٹیوٹ کی زیر اہتمام پورے صوبے میں تنازعات کے حل اور امن کے قیام کی غرض سے شروع ہونے والے تربیتی کورس کا لائحہ عمل طے کرلیاگیا‘ اجلاس کے بعد عیدملن پارٹی کا اہتمام بھی کیاگیا۔