زرعی یونیورسٹی پبلک سکول نے داخلہ شیڈول جاری کردیا

منگل 11 جولائی 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء)زرعی یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ کالج فاربوائز اینڈ گرلز نے ایف اے‘ ایف ایس سی کے داخلوں کا اعلان کردیا‘ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 21جولائی مقرر کی گئی ہے انٹرویوز 24اور 25جولائی کو ہونگے عبوری میرٹ لسٹ 26جولائی جبکہ فائنل 27جولائی کو جاری کی جائیگی۔