مدرسہ فیض العلوم اخون آبادکے زیراہتمام الدراسات الدینیہ کورس کااہتمام

منگل 11 جولائی 2017 13:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء)مدرسہ فیض العلوم جامع مسجد صدیق اکبر اخون آباد نمبر3 پشاور میں سکول و کالج کے طلبا کیلئے سیکنڈ ٹائم ( عصر تا عشائ)الدراسات الدینیہ کے نام سے مختصر کورس کا آغاز کل (بدھ )سے ہورہاہے 'علاوہ ازیں حفظ و ناظرہ میں بھی داخلے شروع ہوچکے ہیں، دینی جذبے سے سرشار اہل خیر اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی علمی تشنگی کو دور کریں۔