پنجاب حکومت نے مختلف منصوبوں میں 220 ارب روپے کی بچت کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا، شہبازشریف

ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کیلئے اٹھ رہاہے ،ترقی کے سفر کو مکمل کریں گے،بیان

منگل 11 جولائی 2017 23:01

پنجاب حکومت نے مختلف منصوبوں میں 220 ارب روپے کی بچت کر کے عوام کو فائدہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے لئے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام دیا ہے ۔ پنجاب کا تاریخی ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے اور رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم635ارب روپے رکھا گیا ہے جو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کیے ہیں ۔ تعلیم ،صحت ، زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں ۔ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کا معیار زندگی بلندکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کیلئے خطیرفنڈز رکھے گئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے اور رواں مالی سال جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے اضافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور فلاحی و ترقیاتی پروگراموں میں بھی جنوبی پنجاب کا حصہ زیادہ رکھاگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے مثال پروگرام اور منصوبے رکھے گئے ہیں اور مختلف منصوبوں میں حکومت پنجاب نے 220 ارب روپے کی شاندار بچت کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے، اسے مکمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں کسانوں کی خوشحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبوداو ران کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ا ٹھ رہاہے او رصوبے کے عوام تیز رفتار ترقی کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں-انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح،خوشحالی اور معاشی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کا تیز رفتار سفر کامیابی سے آگے بڑھایاگیا ہے اورمسلم لیگ(ن) ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیابی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :