کیپٹن صفدر جھوٹا، بے ایمان، فراڈیہ اور انحرافی ثابت ہوا، جے آئی ٹی

منگل 11 جولائی 2017 23:50

کیپٹن صفدر جھوٹا، بے ایمان، فراڈیہ اور انحرافی ثابت ہوا، جے آئی ٹی
(اردوپوائنٹ تازہ ترین-11جولائی2017ء) گزشتہ روز جاری ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی کو بیان دینے سے گریز کیا اور خود کو ایماندار اور خودمختار شخصیت کے مالک ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم کیپٹن صفدر نے دعوی کیا کہ وہ میاں نوازشریف سے ماہانہ 1500 ریال تقریبا 42 ہزار روپے پاکستانی جیب خرچ لیتے ہیں۔

مزید یہ کہ جے آئی ٹی کے مطابق کیپٹن صفدر انتہائی جھوٹے، مکار اور فراڈیہ ثابت ہوئے ہیں۔ جے آئی ٹی کے مطابق کیپٹن صفدر نے اپنا اور اپنی اہلیہ کا پاناما کیس سے اظہار لاعلمی کیا اور سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کو بھی ماننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے مطابق کیپٹن صفدر یا تو سفید جھوٹ بول رہے ہیں یا تو پھر وہ واقعی سب باتوں سے لاعلم ہیں۔

متعلقہ عنوان :