علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اکیڈمک ریسرچ کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد

جمعرات 13 جولائی 2017 17:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) اکیڈمک ریسرچ کے حوالہ سے ایک سیمینار جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے مختلف یونیورسٹی کے ایم فل/پی ایچ ڈی سطح کے طلباء و طلبات نے شرکت کی۔ سیمینار جس کا اہتمام فزکس ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا۔ یونیورسٹی کی ان کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

چار روزہ سیمینار کے دوران شرکاء کو ریسرچ تھیسیز کو تحریر کرنے کی مہارت سے آگاہ کیا جائے گا۔ گذشتہ اڑھائی سالوں میں یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ریسرچ کے کا م کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا ہوا ہے۔ اس وقت تک 12 ریسرچ جنرل شائع ہو چکے ہیں اور 22 قومی اور بین الاقوامی سطح کی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ کانفرنس کے ابتدائی اجلاس سے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم قریشی اور فزکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الیاس نے خطاب کیا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :