ْگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں آن لائن داخلوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری

ہفتہ 15 جولائی 2017 14:54

ْگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں آن لائن داخلوں کا ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں آن لائن داخلوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ کالج ترجمان نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد جاری فرسٹ ایئر کے داخلوں کے بارے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل پروفیسر تاج محمد، پروفیسر ممتاز حیدر، جملہ انتظامیہ کے تمام عہدیداران طلباء کو داخلہ کے سلسلہ میں تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامع پہنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ سال کی شاندار کارکردگی پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد کو پہلی پوزیشن سمیت 138800 روپے کا نقد انعام بھی ملا ہے تاکہ کالج کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :