چین میں جعلی اسناد کا دھندہ کرنیوالے گروہ کا قلع قمع

پولیس نے 22000سے زائد جعلی اسناد اور 516700امریکی ڈالر سے زائد کی رقم ضبط کر لی 34000سے زائد افراد ان جعلی کاغذات کی خریداری میں ملوث پائے گئے ہیں ،وزارت تحفظ عامہ

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کی پولیس نے پیشہ وارانہ اسناد کی جعل سازی اور فروخت کرنے پر قریباً ایک سو ملازموں پر مشتمل ایک مجرمانہ گروہ کا قلع قمع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تحفظ عامہ (ایم پی ایس ) کے مطابق نان ٹونگ شہر کی پولیس نے 22000سے زائد جعلی اسناد برآمد کیں اور اس کیس میں ملوث قریباً 3.5ملین یوآن (516700امریکی ڈالر ) کی رقم ضبط کر لی ،ابتدائی تفتیش کے ذریعے پتہ چلا کہ لیبر اور پرسانل امور ، سائنس و تعلیم ، صحت و میڈیسن اور انجنیئرنگ کنسٹرکشن کے شعبوں سے متعلق ان جعلی کاغذات کی خریداری میں 34000سے زائد افراد ملوث پائے گئے ہیں، اس گروہ نے قومی محکموں کی سرکاری ویب سائٹ کے کاپی کیٹ نمونے بنا رکھے تھے اور آن لائن پر ان لوگوں سے رابطہ قائم کیا جاتا تھا جو سرکاری منظوری یا ٹیسٹ پاس کئے بغیر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے چاہتے تھے ان لوگوں کو حقیقی سرٹیفکیٹ جن کی دھوکہ ساز ویب سائٹ پر ’’تصدیق ‘‘ کی جاسکتی تھی کی وصولی کیلئے 98یوآن اور 19800یوآ ن کے درمیان ادائیگی کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا ، زیادہ ترمتاثرین کو اس وقت تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا ، ان کو دھوکہ دیا گیا ہے کہ جب پولیس بیان دینے کیلئے ان کے پاس آئی ۔

متعلقہ عنوان :